1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
امریکی ریاست میسوری میں آندھی اور طوفان سے 116 افراد ہلاک
اے آر وائی - میسوری: امریکی ریاست میسوری میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سولہ ہوگئی۔ طوفان سے ہزاروں مکانات اور کاروباری مراکز تباہ ہوگئے۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق میسوری کے شہر جوپلن میں دو سو میل فی گھنٹہ سے چلنے والی آندھی نے تباہی مچا دی۔ طوفانی ہواؤں نے ہزاروں مکانات اور کاروباری مراکز کو تباہ کردیا جبکہ شہر میں بجلی اور مواصلات کا نظام درھم برھم ہوگیا۔
حکام نے ایک سو لہ افراد کی ہلاکت جبکہ چار سو سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید طوفانی ہواؤں کے پیشنگوئی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انیس سو ترپن کے بعد یہ ریاست میں آنے والا سب سے تباہ کن ٹورناڈو ہے۔