1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
ایرانی صدرکے دورے کے دوران ریفائنری میں دھماکہ، 6 افراد زخمی
اے آر وائی - تہران : ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورے کے دوران تیل ریفائنری میں دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم ایرانی صدر محفوظ رہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی حصے میں قائم ریفائنری میں دھماکے تیکنیکی خرابی کے باعث ہوا۔ جس کے باعث ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے باجود ایرانی صدر احمدی نژاد نے ٹی وی پر خطاب کیا۔ اور ایران مین تیل ریفائنریوں کے نئے مرحلے کے آغاز پر بات کی۔