1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
جاپان: متاثرہ جوہری پلانٹس میں ایٹمی ایندھن کے راڈز پگھل گئے
اے آر وائی - ٹوکیو: جاپان کے زلزلہ متاثرہ جوہری پلانٹس میں ایٹمی ایندھن کے راڈز پگھل گئے،اور مرتبہ پھر جوہری بحران کا خطرہ بڑھ گیاہے۔
جاپان میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی خاتون ترجمان نے ٹوکیو میں میڈیا کو بتایا کہ فوکو شیما کے دو اور تین نمبر ری ایکٹرز میں رکھی راڈز پگھل گئی ہیں۔ اس سے پہلے فوکو شیما پلانٹ کے جوہری راڈز پگھل کر کولنگ ٹینک کے تہہ میں بیٹھ گئے۔
جاپان نے یہ اعلان اس موقع پر کیاہے جب آئی اے ای اے کے نمائندہ خصوصی جاپان کے زلزلہ زدہ جوہری پلانٹس کا دورہ کررہے ہیں۔