1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
آئنس لینڈ:آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی
اے آر وائی - اسکاٹ لینڈ: یورپی جزیرے آئس لینڈ کے آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادل اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے، شمالی آئرلینڈ اور دیگر یورپی ملکوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئس لینڈ سے آنے والی راکھ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ایئر پورٹس کو متاثر کریگی۔ راکھ کے باعث فضا میں دھند چھا گیاہے۔ جس سے طیاروں کو پرواز کرنے میں دشواری ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس راکھ سے پانچ سو پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔