تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

ممبئی حملے،ریاستی ادارے ملوث نہیں پاکستان ثبوت دے،بھارت

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت نے کہا ہے پاکستان کو ممبئی حملوں میں اپنے ریاستی اداروں کے ملوث نہ ہونے کے ثبوت دینا ہوں گے۔



نئی دہلی سے جاری بیان میں بھارتی کانگریس کے ترجمان منیش تیواڑی نے کہا ہے کہ امریکہ میں ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار ملزم ڈیوڈ ہیڈلے سے تفتیش کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان بھارت اور دنیا بھر کے سامنے اپنی صفائی پیش کرے اور ثابت کرے کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی ادارے ملوث نہیں تھے۔



ادہر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان پرکاش جاؤدکر نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے سفارتی سطح پر مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.