1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
براک اوباما سہ روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
اے آر وائی - لندن : امریکی صدر براک اوباما تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، بکنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ برطانیہ نے استقبال کیا۔
ملکہ برطانیہ نے بکنگھم پیلس پہنچنے پر براک اوباما اور مشیل اوباما کو خوش آمدید کہا ۔ امریکی صدر اور خاتون اول نے شہزادہ چارلس اور کمیلا چارلس سے بھی ملاقات کی ۔ بکنگھم پیلس میں قیام کے دوران وہ نوبیہاتا شاہی جوڑے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا تیسرا دورہ برطانیہ ہے ۔