1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
یمن:قبائل اور سیکورٹی فورسز کے تصادم میں اڑتیس افراد ہلا ک
اے آر وائی - صنعا: یمن میں قبائل اور سیکورٹی فورسز کے تصادم میں اڑتیس افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔ یہ ہنگامہ آرائی صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف بغاوت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی احتجاجی تحریک میں ثالثی میں ناکامی کے بعد ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں میں چوبیس قبائلی مارے گئے ہیں جبکہ دیگر سرکاری ذرائع نے چودہ فوجی ہلاک اور بیس لاپتہ ہیں۔ یمن کے دارالحکومت میں سرکاری فورسز نے فائرنگ، مارٹر راؤنڈ فائر کئے ہیں، یمنی صدر نے فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔