تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

امریکی صدر کی شاہی جوڑے کیٹ اور ولیم سے ملاقات

اے آر وائی - لندن : امریکی صدر براک اوباما نے بکنگھم پیلس میں برطانوی شاہی خاندان کے نئے نوبیاہتا جوڑے کیٹ، ولیم سے ملاقات کی۔ امریکی صدر نے ملکہ برطانیہ کے پرتکلف عشائیہ میں بھی شرکت کی۔



امریکی صدر اوباما اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان دونوں چار یورپی ممالک کے دورے پر ہیں۔ برطانیہ آمد پر امریکی صدر کو اکتالیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ دورے کے پہلے روز انہوں نے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کی۔



ملاقات کے موقع پر جاری تصاویر میں امریکی صدر کو برطانوی شاہی جوڑے سے ملاقات کرتے اور ایک تصویر میں مشعل اوباما اور کیٹ مڈلٹن کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب ملکہ برطانیہ نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شاہی محل میں انتہائی پرتکلف عشائیہ بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.