تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

بیت المقدس کی تقسیم کے لیے ہر گز تیار نہیں،اسرائیل

اے آر وائی - واشنگٹن : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہناہے کہ یہودیوں کی میراث تصور کئے جانے والے علاقوں کو امن کی خاطر چھوڑنا ہو گا۔ بیت المقدس کی تقسیم اور انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جانے کے لیے ہر گز تیار نہیں ہوں گے۔



امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے بارے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرے گا۔ لیکن اپنی سرحدوں کے بارے میں وہ کوئی نرمی دکھانے پر تیار نہیں ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا ایک دوسرے سے بہتر کوئی اور دوست نہیں ۔



بن یامین نیتن یاہو کی تقریر پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا۔ ایک اعلیٰ فلسطینی اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے وزیر اعظم کا اعلان جنگ ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ایک ترجمان نے کہا کہ تقریرمیں جاری عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کےسوا کچھ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.