تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا پاکستان کی امداد کا دفاع

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستان کیلئے امداد کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ کشیدگی کے باوجود اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات بہتر رہینگے، سوات اور وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن امریکا کیلئے مددگار ثابت ہوا۔



واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا پاکستان میں استعمال کئے گئے امریکی امداد کے پیسے ضایع نہیں ہوئے۔ پاکستان نے سرحدوں پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی تعینات اور سوات و وزیرستان میں آپریشن کے ذریعے امریکا کا کہیں زیادہ فائدہ پہنچایا۔ پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔



گیٹس نے کہاکہ اوباما انتظامیہ نے شراکت داری بڑھاکر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ امریکی وزیر دفاع نے ارکان کانگریس کی کچھ ارکان کی اس تجویز کو مسترد کیا کہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی جائے۔ گیٹس کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں، خطے کے استحکام اور افغانستان میں امن امان کیلئیے پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال اور جاری رکھنا اہم اور ضروری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.