تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر منفی ہے،فلسطینی صدر

اے آر وائی - رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کو منفی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امن مذاکرات شروع نہ ہوئے توفلسطین کو اقوام متحدہ سے آزاد ریاست تسلیم کرایا جائیگا۔



مغربی کنارے کے شہر رملہ میں پی ایل او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا ستمبر تک اسرائیل سے امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو وہ اقوام متحدہ جائیگے۔ اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرائینگے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل سڑسٹھ کی سرحدوں پر واپس نہیں جائیگا۔ نہ مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم ہونے دیا جائیگا۔ تاہم چند علاقوں کا فلسطین سے تبادلہ ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.