1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
افغان صوبے نورستان کے نصف ضلعے پر طالبان کا قبضہ
اے آر وائی - کابل : افغان صوبے نورستان میں طالبان کا حملہ، جنگجوں نے ضلعہ دوآب کی صف سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے، جبکہ جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔ افغان ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نورستان کے ضلعے دوآب پر حملہ گزشتہ روز شام کو کیا۔
نورستان کے گورنر جمالدین بدر کے مطابق طالبان نے دوآب کی نصف سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیاہے۔ رپورٹ کے مطابق نورستان کے ضلعے میں نیٹو یا افغان افواج نہیں صرف پولیس ہے۔ اور اس کے پاس بھی جدید اسلحہ نہیں۔ حکام کے مطابق طالبان سے جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔