تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

فرانسیسی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سربراہ کا انتخاب لڑیں گی

اے آر وائی - پیرس : فرانس کی خاتون وزیر خزانہ کرسٹین لیگارڈ نے عالمی مالیاتی فنڈ کے چیف کے عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ روس، برازیل اور دیگر ممالک نےان کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔



فرانس کی وزیر برائے امور خزانہ و اقتصادی امور کرسٹین لیگارڈ نے پیرس میں اعلان کیا کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کے عہدے کیلئے امیدوار ہیں۔ تاہم متفقہ امیدوار ہونے کیلئے وہ دیگر ممالک کی حمایت حاصل کرلیں گی۔ ادھر میکسیکو، چین، روس، برازیل، بھارت اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں فرانس کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے سربراہ کا تقررمیرٹ پر کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.