1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
طالبان پاکستان کے دشمن ہیں ، امریکا، برطانیہ
اے آر وائی - لندن : امریکہ اور برطانیہ نے عسکریت پسندی کیخلاف پاکستانی کردار کو سراہتے ہوئےکہاہے کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہے، طالبان پاکستان کے دشمن ہیں ۔
لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے صدراوباما کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور پاکستان کودہشتگردی کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔
ڈیوڈ کیمرون امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ طالبان پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔ عالمی امن کیلئے برطانیہ سے شراکت داری جاری رہیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیائی بحران کے حل کیلئے کرنل قذافی کو اقتدار سے الگ ہونا ہوگا جبکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی وسماجی اصلاحات کی حمایت کرتاہے۔