تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور جوہری پھیلاؤکو روکنا چاہتے ہیں

اے آر وائی - لندن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور جوہری پھیلاؤ کو روکنا ترجیحات میں شامل ہے۔



ویسٹ منسٹر پیلس میں برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرکے القاعدہ کی کمر توڑ دی اور افغانستان میں طالبان کو کمزور کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے مذہب کے نام پر مغرب سے جنگ شروع کی اور سیکڑوں شہریوں کو ہلاک کیا۔



انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ چین اور برازیل نے امریکی مرتب کردہ اصولوں سے ترقی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.