1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کا ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - لندن : امریکی صدر براک اوباما کے برطانوی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر بر طانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورہ بر طانیہ کے دوسرے روز آج بر طانوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا پارلیمنٹ آمد کے مو قع پر لندن میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کے مطابق اس کا مقصد امریکی اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی توجہ پاکستان میں ہو نے والے ڈرون حملوں کی جانب مبذول کرانا تھا جو کہ نہ صر ف پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے مظاہرہے کی قیادت لارڈ نذیر احمد نے کی۔