تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

امریکا نے یمن سے غیر ضروری سفارتی عملہ نکالنا شروع کردیا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے یمن سے غیر ضروری سفارتی عملے کی فوری وطن واپسی کا حکم دے دیا۔جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے یمن کے صدر عملی عبداللہ صالح سے کہا ہے کہ وہ فوری اقتدار سے الگ ہوجائیں۔



امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صنعا میں موجود تمام غیر ضروری سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ نے یمن میں موجود امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔



دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں۔ یمن میں گذشتہ تین دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم اکتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.