تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

پاکستان نےامریکی مفاد کیخلاف اقدامات کئے،وکی لیکس

اے آر وائی - واشنگٹن : وکی لیکس انکشافات کے سلسلےمیں اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب جان بولٹن کا پانچ سال پرا نا ایک مراسلہ منظر عام پرآیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے باوجود امریکی مفادات کا مخالف ہے۔

وکی لیکس کی میڈیا میں آنے والی تازہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی حکومت کو لکھا تھا کہ 1996کے بعد پاکستان امریکی قراردادوں کی مخالفت کرتا آرہا ہے،پاکستان ایشیائی ممالک میں اثررسوخ بڑھانے کا بھی خواہاں ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کا حامی ہے ،جبکہ پاکستان بھارت کی رکنیت کے خِلاف اتحاد قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

اس پاکستانی اقدام سے مغربی ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے ،مراسلے میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کی کوششوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے،جو انھوں نے مختلف مندوبین کو، بھارت کی مستقل رکنیت کے خلاف قائل کرنے کیلئے کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.