1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کررہے ہیں،پنٹاگون
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبے پر انکے ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کی گئی ایک ای میل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ، پاکستان میں موجود دوسو امریکی فوجیوں میں سے متعدد کو واپس بلایا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ فوجی پاکستان میں تربیتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اور حالیہ پاک امریکا کشیدگی کے دوران ہی پاکستان کی درخواست پر ان کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاکستانی اہلکاروں کی تربیت کیلئے پاکستان میں ہیں۔