1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
بھارت: طیارہ رہائشی عمارت پر گرکرتباہ،12 لاشیں نکال لی گئیں
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا۔ ملبے سے 12 لاشیں نکال لی گئیں
چھوٹا ایئر ایمبولنس طیارہ پٹنا اسپتال سے ایک مریض سمیت سات افرادکو نئی دہلی منتقل کررہا تھاکہ، اس دوران نئی دہلی کے قریب فرید آباد میں حادثے کا شکار ہوکر ایک رہائشی عمارت پرگرگیا۔ جس میں دس افراد موجود تھے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق طیارے میں دو پائلٹس ، دو ڈاکٹرز ، ایک مریض اور دو اٹینڈنٹ سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے بارہ لاشوں کو نکال لیا ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔