تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

قذافی کو ہٹانے کیلیے دباؤ میں کمی نہیں کی جائے گی، صدراوباما

اے آر وائی - لندن : امریکا اور برطانیہ نے لیبیا کے حکمران کرنل قذافی کو خبردار کیا ہے کہ ان کو اقتدار سے ہٹانے کیلیے عالمی دباؤ میں کمی نہیں کی جائے گی۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ وہ اس بات کی پیشنگوئی نہیں کرسکتے کہ قذافی کو کب تک اقتدار سے بے دخل کردیا جائے گا۔



انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں نیٹو کی لیبیائی فوج کے خلاف کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے قذافی اور ان کے حامیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے خلاف عالمی دباؤ میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.