1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
سمجھوتا ایکسپریس کیس، سوامی اسیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اے آر وائی - نئی دہلی : سی بی آئی نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم سوامی اسیم آنند کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات جون تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق سی بی آئی نے خصوصی سماعت کے دوران سوامی اسیم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر جوڈیشل ریمانڈ میں توسعیع کر دی ہے ۔ اس سے قبل بارہ مئی کو ہونے والی سماعت میں اسیم آنند نے موقف اپنایا تھا کہ اس نے دھماکوں کی ذمہ داری تحقیقاتی ٹیم کے دباؤ میں آکے کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا ۔