1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گھر میں نظربند
اے آر وائی - سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظربند کردیا ہے ، نظر بندی کا مقصد عوامی اجتماعات میں شامل ہونے سے روکنا ہے ۔
حریت رہنماء سید علی گیلانی کو کل حضرت بل میں عوامی اجتماع میں شرکت کرنی ہے۔ سید علی نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس سلسلے میں سید علی گیلانی ہر ضلع کا دورہ کرنا تھا ۔