1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
اوبامہ تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوں گے ،ایرانی صدر
اے آر وائی - قم : ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اوبامہ امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوں گے۔ ایران کے شہر قم میں ایک افتتاحیہ تقریب سے خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ اوبامہ بش سے زیادہ ناکام صدر ہیں اور اوبامہ انتظامیہ کو اپنی جارحانہ پالیسیوں میں ذلت او ر رسوائی کاسامنا کرنا پڑیگا۔
عرب بہار میں مغربی عمل دخل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کا غرور اور تکبر قصہ پارینہ بن چکا ہے ،اور اوبامہ تاریخ میں بش سے بھی زیادہ بدترین امریکی صدر کے نام سے یاد رکھے جائیں گے۔