1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے،چین
اے آر وائی - بیجنگ : چینی حکام نے کہا ہے کہ چین دہشتگردی مخالف جنگ سمیت معاشی امور پر پاکستان کی مدد جاری رکھے گا ۔
چینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا ء کا اہم ملک ہے اور اس نے دہشت گردی مخالف عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اس کیلئے مشترکہ فوجی مشقوں اور معلومات کے تبادلے میں تعاون جاری رکھیں گے جبکہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیول بیس کی تعمیر کیلئے کچھ نہیں کہا ہے جبکہ پڑوسی ملک ہونے کے ناتے ہماری طرف سے دی گئی معاشی امداد فوجی نہیں فلاحی مقصد کیلئے ہے۔