تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

افغانستان،نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،دو نیٹو فوجی ہلاک

اے آر وائی - کابل : افغان صوبہ پکتکا کے ضلع نکہ میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔جس میں 2نیٹو فو جی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔



افغان پولیس کمانڈر جنرل حیات اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نکہ میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیٹو فورسز نے ہیلی کاپٹر گرنے کی انکوائری شروع کردی ہے تاہم ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات نہیں بتائے دوسری جانب تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر ا نہیں طالبان نے مار گرایاجس میں نیٹو فورسز 6نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.