1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد تعاون چاہتے ہیں ،ہلیری
اے آر وائی - پیرس : امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس کے ساتھ طویل المیعاد تعاون چاہتے ہیں ۔
پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو اہم سمجھتا ہے ، امریکا پاکستانی سرزمین پر جاری دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو حکومت پاکستان سے مختلف حوالوں سے کچھ توقعات ہیں۔ کیا توقعات ہیں یہ بتانے سےانہوں نے گریز کیا ۔