1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
عراق میں امریکی تسلط کے خلاف ہزاروں افراد کی ریلی
اے آر وائی - بغداد : بغداد میں ہزاروں افراد نے خطے میں امریکی تسلط کے خلاف ریلی نکالی جس میں امریکی فوجوں سے عراق چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں مقتدا الصدر کی حمایت اور عراق میں امریکی تسلط کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں امریکی اور اتحادی افواج کے تسلط کو نامنظور قرار دیتے ہوئے فوری عراق چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریلی کے شرکا نے موجودہ عراقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔