تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

سی آئی اے کو اسامہ کمپاؤنڈ کے معائنے کی اجازت دیدی گئی،رپورٹ

اے آر وائی - نیویارک : پاکستان نے سی آئی اے کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کے معائنہ کی اجازت دے دی۔ ٹیم انفرا ریڈ کیمروں سے کمپاؤنڈ کا معائنہ کرے گی۔



امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کمپاؤنڈ کے معائنے کی اجازت آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا نے سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل جے موریل سے گزشتہ ہفتے ملاقات میں دی۔ سی آئی اے کی ٹیم کا کہناہے کہ وہ آپریشن کے وقت صرف چالیس منٹ تک کمپاؤنڈ میں رہی اس لئے تلاشی اور معائنہ نہیں کیا جاسکا۔



سی آئی اے کی ٹیم انفرا ریڈ کیمروں اور دیگر جدید آلات کی مدد سے کپماؤنڈ کی دیواروں کا بھی معائنہ کرے گی اور القاعدہ کے زیر استعمال آلات اور طریقہ کار کا کھوج لگائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم آئندہ چند روز میں ایبٹ آباد پہنچے۔ اخبار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے کمپاؤنڈ سے اب تک ملنے والی معلومات کے امریکہ سے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.