1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
طرابلس پر نیٹو طیاروں کی بمباری چوتھی رات بھی جاری
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے دارلحکومت طرابلس پر نیٹو طیاروں کی بمباری چوتھی رات بھی جاری رہی۔ شہر پانچ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ برطانوی خبررساں ایجسنی نے مطابق جمعرات کو رات گئے نیٹو کے جنگی طیاروں نے طرابلس میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شہر پانچ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ بمباری کے بعد قذافی کے کمپاؤنڈ باب العزیزیہ سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی۔ دوسری جانب باغیوں کے زیر قبضہ شہر مصراتہ میں ایک مارٹر حملے میں تین باغی ہلاک ہوگئے۔