تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

امریکا نے پاکستان کےبغیرطالبان سے خفیہ مذاکرات شروع کردیئے

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ پاکستان کے بغیر خفیہ مذاکرات شروع کردیے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق حالیہ مہینوں میں امریکی حکام نے طالبان کےامیر ملامحمد عمر کےقریبی ساتھی طیب آغاسے تین ملاقاتیں کیں، لیکن ان میں پاکستان کی نمائندگی شامل نہیں تھی۔



نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق ان ملاقاتوں میں قطر اور جرمنی نے کلیدی کرداراداکیا۔رپورٹ کےمطابق طالبان غیرملکی انخلاء تک مذاکرات سے انکا رکرتے ہیں۔تاہم ان ملاقاتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان پس پردہ امریکی حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔



پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کےلئے مصالحت کی پالیسی اختیارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیرنے بھی کابل میں حالیہ دورے پربیان دیاتھا جس میں مصالحت ، امن اور استحکام کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.