تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

قندھار: سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا، 7 امریکی فوجی ہلاک

اے آر وائی - قندھار: افغان صوبے قندھار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہونے والے تمام سات فوجی امریکی تھے۔ واقعہ میں دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔ واقعہ گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں اس وقت پیش آیا جب امریکی فوجی قافلہ ایک سڑک سے گزر رہا تھا۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے جاٹکرایا۔



نیٹو حکام نے ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تاہم امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام سات فوجی امریکی ہیں۔ واقعہ میں دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.