1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
میسوری طوفان، ایک سو پچیس افراد ہلاک، دو سوبتیس لاپتہ
اے آر وائی - میسوری : امریکی ریاست میسوری میں آنے والے شدید طوفان کو چار دن گزر جانے کے باوجود دو سو بتیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ طوفان سے ایک سو پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔
بائیس مئی کو ریاست میسوری کے شہر جوپلن میں آنے والے بے رحم طوفان نے میسوری سمیت گرد و نواح کے علاقے کو روند کر رکھ دیا۔ طوفان کو چار دن گزر جانے کے باوجود پورا شہر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق دو سو بتیس افراد تا حال لا پتہ ہیں۔ جبکہ ایک سو پچیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔