تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

فرانس : جی ایٹ سربراہی کانفرنس، عالمی مسائل پر تبالہ خیال

اے آر وائی - پیرس: فرانس میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس میں عرب ممالک کے بحران، تیونس اور مصر کیلئے امدادی پیکج اور نیوکلئیر سیکورٹی سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔ آٹھ طاقتور صنعی ممالک کےسربراہوں نے خانہ جنگی سے بچنے کے لئے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے الگ ہونے پر زوردیا۔



جی ایٹ کانفرنس نے امریکی صدر براک اوباما کے مشرق وسطیٰ امن فارمولے کی حمایت کی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاہے کہ رکن ممالک نیوکلیئر پاور پلانٹس کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے سربراہ کے تقرر کیلئے روس اور مغربی ممالک میں اتفاق نہ ہوسکا۔ فرانس نے کہاہے کہ جی ایٹ کانفرنس آئی ایم ایف سربراہ کے تقرر کا فورم نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.