1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
امریکی ایوان نمائندگان: مالی سال 2012 کے دفاعی بل کی منظوی
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے مالی سال دو ہزار بارہ کے لیے چھ سو نوے ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔ بل چھیانوے کے مقابلے میں تین سو بائیس ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
بل میں ایک سو انیس ارب ڈالر عراق اور افغانستان میں آپریشنز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اراکین کے مطابق بل میں قیدیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے قوانین سمیت متعدد متنازعہ شقیں بھی شامل ہیں۔