1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
امریکی صدر کے پیٹریاٹک ایکٹ میں توسیع پر دستخط
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے بش دور کے متنازع قانون پیٹریاٹک ایکٹ میں چار سال کی توسیع کر دی ہے۔ ایکٹ کے تحت امریکا اپنے شہریوں کے ای میلز چیک کرسکے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کی منظوری کے بعد پییٹریاٹک ایکٹ کی توسیع پر دستخط کئے ۔ سابق امریکی صدر بش نے ٹریڈ ٹاورز پر حملوں کے بعدیہ قانون نافذ کیا تھا۔ پیٹریاٹک ایکٹ کے تحت امریکی ایجنسیاں شہریوں کی ای میلز چیک کرنے کے ساتھ رقم کی لین دین اور کسی مخصوص شہری یا غیر ملکی کا ٹیلیفون یا ای میل ریکارڈ حاصل کرسکے گی۔