1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
جی ایٹ کا عرب ممالک کی ا مداد کا اعلان
اے آر وائی - ڈیوائیل: دنیا کے صنعتی ممالک کے گروپ جی ایٹ نے عرب اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے نئی جمہوری حکومتوٕں کی مدد کیلئے بیس ارب ڈالر امداد کا اعلان کیاہے۔ فرانس کے تفریحی مقام ڈیوائیل میں دو روزہ جی ایٹ کانفرنس کے آخری روز امریکا اور یورپی رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق سیاسی و سماجی اصلاحات کی جاری تحاریک کے نتیجے میں بننے والے نئی عرب جمہوریتوں کی بھرپور مدد کی جائیگی۔
اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما، فرانیسسی صدر نکولس سرکوزی اور دیگر رہنماؤں نے لیبیا اور شام میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔ اور خبردار کیا کہ شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند نہ ہوا توسخت کارروائی کی جائیگی۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ امریکا اور فرانس لیبیا مشن کو مکمل کرینگے۔ بحران ختم ہونے تک نیٹو کی کارروائی جاری رہیگی۔