تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

امریکا نے مطلوب ترین افراد کی فہرست پاکستان کو پیش کردی

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے طالبان اور القاعدہ کے بعض رہنماؤں کی فہرست پاکستان کو دی ہے اور ان کےخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔



امریکی ٹی وی کےمطابق اس میں القاعدہ کے ایمن الظواہری کا نام سرفہرست ہے۔اس کے علاوہ حقانی نیٹ ورک کے آپریشنل کمانڈر سراج الدین حقانی ۔ حرکت الجہاد الاسلامی کے الیاس کشمیری اور القاعدہ کے آپریشنل چیف عطیہ عبدالرحمن کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔امریکی ٹی وی کےمطابق یہ فہرست امریکی حکام کی دوہفتوں میں پاکستانی حکام کےساتھ ہونےوالی ملاقاتوں میں دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.