1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
لشکر طیبہ خطرناک تنظیم ہے،امریکی ہوم لینڈسیکورٹی
اے آر وائی - نئی دہلی: امریکی سیکریٹری برائے ہوم لینڈ سیکورٹی جینیٹ نیپولیٹانو نے کہاہے کہ لشکر طیبہ بھی القاعدہ کی طرح خطرناک تنظیم ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں نے کہا کہ لشکر طیبہ بھی القاعدہ کی طرح بے گناہ لوگوں کو مارنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے اہم کہہ کر مزید اہمیت نہیں دینا چاہتے لیکن یہ القاعدہ کی طرح دہشت گرد گروپ ہے۔ شکاگو کی عدالت میں ممبئی حملوں کے کیس کی سماعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو ملزم تک رسائی دی ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون کا اظہار ہوتا ہے۔