1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
پاکستان کےبارے میں سفارت کارمنفی تبصرے کرتے ہیں،وکی لیکس
اے آر وائی - واشنگٹن : وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں نہ صرف مغربی دوست ممالک کے سفارتکاربلکہ اسلامی ممالک کے سفارتکا ربھی نجی ملاقاتوں میں منفی خیالات کا اظہارکرتے ہیں۔
تین ستمبر دوہزار نو کے ایک خفیہ مراسلے کے حوالےسے انکشاف کیا گیا ہےکہ سابق امریکی سفارتکار رچرڈ ہالبروک سے ملاقات میں فرانس کےصدرنکولس سرکوزی کےسفارتی مشیر چارلس ریوکن نے پاکستان کے متعلق کہا کہ ایک فوج ہے جو کسی ملک کی تلاش میں ہے۔
اکتیس اگست دو ہزار نوکی ملاقات میں کہاکہ پاکستان کی فوج جب اقتدار میں آتی ہے تو عوام میں ساکھ کھو دیتی ہے،بائیس دسمبر دو ہزار دس کے ایک مراسلے کے مطابق ایک فرانسیسی عہدیدار نے امریکی حکا م کو بتایا کہ جنرل کیانی نے مشرف سے سبق سیکھا ہے اور اب وہ پس پردہ رہ کر کام کررہے ہیں۔
مصر کے وزیر دفاع محمد حسین طنطاوی کے اکیس دسمبر دو ہزار نو کے پاکستان کے بارے میں ریمارکس کے حوالے سے خفیہ مراسلے میں کہا گیاہے کہ وہ ملک جہاں فوج حکومت کے معاملات میں مداخلت کرتی ہو بے شمار مسائل کا شکار ہو تا ہے ، پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔