1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
قاہرہ:4برس کے بعد غزہ کی مصری ناکہ بندی ختم
اے آر وائی - قاہرہ : مصر نے چار سال کے بعد غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے سرحدی گزرگاہ کھول دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق اسرائیلی دباؤ پر بند کی جانے والی سرحدی گزر گاہ اب مستقل کھلی رہے گی۔ تاکہ فلسطینی قانونی دستاویزات کے مصر آتے جاتے رہیں۔ مصر نے غزہ سے ملنے والی سرحدوں کی یہ گزرگاہ دوہزار چھ اور سات کے وسط میں بند کردی تھی۔