1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
عرب ممالک میں تبدیلی روکنے کی سعودی کوششیں
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی اخبار نےدعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے جدوجہد کے نتیجے میں آنے والی تبدیلی کو روکنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب آس پاس کے ممالک میں جاری شورش سے پریشان ہے۔ اور سعودی حکومت نے یمن، مصر اور دیگر عرب ممالک میں تبدیلی روکنے کیلئے باغیوں اور حزب اختلاف کو اربوں ڈالر بھی دئیے ہیں۔
اخبار کے مطابق سعودی عرب بحرین کو خلیج تعاون کونسل میں شامل کرکے کلب آف کنگ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد ایران کو پیغام دیناہے کہ عرب رہنما اپنے مفادات کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں۔