تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

امریکانےاسامہ آپریشن کے متعلق بھارت کوآگاہ کیا، بھارتی میڈیا

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن کے متعلق بھارت کو بل واسطہ آگاہ کیا۔ اور بھارتی وزیراعظم کو دورہ افغانستان ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔



بھارت کی ویب سائٹ تہلکا ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدارتی ایلچی مارک گراسمین نے بھارت سے بل واسطہ کہاکہ اگر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ افغانستان کا دورہ ملتوی کردیں۔ تو یہ امریکا کے مفاد میں ہوگا۔ امریکا کے اس مشورے کے بعد بھارتی وزیراعظم نے افغانستان کا دورہ ملتوی کیا۔



تہلکا کے مطابق بھارتی حکام نے کہاکہ امریکا نے دو مئی کا ایبٹ اباد میں اسامہ کی ہلاکت کے بعد پہلے بھارت کو آگاہ کیا۔ بعد بھارتی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.