تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

قندھار جیل سے فرار400طالبان امن عالم کیلئےخطرہ ہیں، انٹرپول

اے آر وائی - ممبئی : انٹرپول نے قندھار جیل سے فرار ہونے والے چار سو سے زائد طالبان کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے انتباہ جاری کردیا ہے۔



بھارتی ٹی وی کے مطابق پیرس میں قائم عالمی پولیس کے مطابق چوبیس اپریل سے افغان صوبے قندھار کی جیل سے فرار ہونے والے چار سو سترہ طالبان عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ تمام ممالک کی پولیس اور سیکیورٹی ادارے ان سے ہوشیار رہیں۔ قندھارکی جیل سے چار سو اسی طالبان فرار ہوئے تھے۔ جن میں سے چند دوبارہ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.