1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
امریکہ :جنرل ڈمپسے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنانے کا فیصلہ
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی آرمی چیف جنرل مارٹن ای ڈمپسے کو امریکی جوائنٹس چیف آف اسٹاف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وہ ایڈمرل مائیک مولن کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔
امکان ہے کہ صدر براک اوباما پیر کو ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر براک اوباما نے اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار جنرل جیمز کیٹ رائٹ کو گذشتہ ہفتے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈمپسے عراق اور افغانستان کے محاذوں پر بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے چکے ہیں ، اور ان کا کوئی سیاسی پس منظر بھی نہیں۔