1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
عرب لیگ کا فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانےکافیصلہ
اے آر وائی - دوہا : عرب لیگ نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانے کافیصلہ کرلیا، باضابطہ طور پر درخواست اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں پیش کی جائی گی۔
دوہا میں جاری عرب لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے پر مشتمل فلسطینی ریاست کو عالمی ادارےکی مکمل رکنیت دلانے کیلئے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو سے امن مذاکرات کیلئے کوئی ٹھوس بنیاد نہیں، فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اب اقوام متحدہ ہی آخری آپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر معاشی پابندیاں ان کی بدحالی کا سبب بن رہی ہیں، عرب ممالک متحد ہوکر صورتحال کا مقابلہ کریں۔