تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

پاکستانی میزائل تجربات،بھارت سے جنگ کے خطرات کیوجہ سے ہیں

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایٹمی ماہر ہانس کرسٹینسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا حتف جوہری میزائل بنانےکا مقصد بھارت سے جنگ کے خطرات کا سامنا کرنا ہے۔ نیا میزائل بھارتی شہر امرتسر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔



پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے متعلق ماہر اور امریکی سائنسدانوں کی فیڈریشن کے انفارمیشن ڈائریکٹر ہانس کرسٹینسن نے واشنگٹن میں بھارتی اخبار کو بتایا کہ پاکستان بھارت سے ممکنہ جنگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری کررہاہے۔ اور حال ہی میں حتف آٹھ جوہری میزائل کا تجربہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔



کرسٹینسن نے کہاکہ کہ پاکستان ایٹمی طاقت کے لحاظ سے فرانس سے آگے نہیں نکلا اور نہ ہی اس کے میزائل تجربوں سے بھارت کو کوئی خطرہ ہے۔ تاہم بھارتی فوج غیر محفوظ ضرور ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.