تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

آئی ایس آئی کو دہشتگرد قرار دلوانے کے مکروہ بھارتی عزائم

اے آر وائی - ممبئی : پاک فوج کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں ، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کو دہشتگرد قرار دلوانے کیلئے نیویارک کی عدالت میں زیر سماعت ممبئی حملہ کیس میں فریق بن سکتاہے۔



بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی حکومت کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ممبئی حملوں میں متاثر ہونے والے یہودی خاندان نے نیویارک کی ایک عدالت میں آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ قائم کررکھاہے۔زیر سماعت مقدمے میں بھارت کے فریق بننے کا مقصد آئی ایس آئی کو اقوام متحدہ اور امریکا سے دہشت گرد تنظیم قرار دلوانا اور متاثرین کو انصاف فرہم کرنا بتایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.