1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
چمن: اسپین بولدک میں افغان پولیس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ
اے آر وائی - اسپن بولدک : افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک میں افغان پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکےکے نتیجے میں تین افغان سرحدی اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
افغان پولیس چیف کمانڈر جنرل عبدالرازق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ افغان پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر جارہی تھی کہ گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد افغان پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیااور زخمی اہلکاروں کو اسپین بولدک کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب تحریک طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے اسپین بولدک میں افغان پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔