تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

افغانستان: نیٹو بمباری، فرینڈلی فائرنگ میں 53 افراد ہلاک

اے آر وائی - ہلمند : افغان صوبے ہلمند میں نیٹو طیاروں کی بمباری اور فرینڈلی فائرنگ میں بیس پولیس اہلکاروں سمیت تریپن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



افغان حکام کے مطابق صوبہ ہلمند کے شہر نوازاد پر نیٹو حملوں میں ہلاک ہونے چودہ افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس سے پہلے نیٹو نے کہا تھا کہ اتحادی فوج نے ایک مسلح خاتون کو ہلاک کردیا ہے۔



ادھر صوبہ نورستان کے گورنر جمال دین بدر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نورستان کے ضلعے دوآب پر قبضے کے دوران طالبان اور پولیس میں شدید لڑائی ہوئی۔ تاہم پولیس اہلکاروں کو فرینڈلی فائرنگ میں نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ اٹھارہ سویلین کو طالبان سمجھ کر ہلاک کیا گیا۔ ایساف کے مطابق انہوں نے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.